یو اے ای کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط متوقع ہے،نگران وزیر تجارت
متحدہ عرب امارات چین اور امریکہ کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ملک ہے،گوہر اعجاز


نگران فاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط متوقع ہے۔ عرب نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات چین اور امریکہ کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ملک ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایف ٹی اے کو حتمی شکل دینے کے لیے امارات کے وفد کا ستمبر کے آخر میں دورہ متوقع ہے، یواے ای وفد کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ دونوں ممالک آئندہ دورے کے دوران معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پر امید ہیں، جسے باضابطہ طور پر جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تجارت سے متعلق بعض مسائل ہیں جن پر بات چیت ہو رہی ہے اور یواے سی کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پراس حوالہ سے پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی تقریبا نو ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے پر دستخط کر چکا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پرکام ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں گزشتہ سال 24 فیصد اضافہ ہواہے۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل




