کولمبو میں رات گئے سے بوندا باندی ہو رہی ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ابر آلود ہے


کولمبو: پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور کا میچ آج (پیر) پھر بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کولمبو میں کرکٹ کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔
کولمبو میں رات گئے سے بوندا باندی ہو رہی ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ابر آلود ہے، آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، دوپہر کے اوقات میں مزید موسلادھار بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے کل (اتوار) ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کل بارش کی وجہ سے کل صرف 24.1 اوورز کا کھیل ہوا جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا اہم میچ مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ کو نقصان پہنچنے کے باعث ملتوی کر کے ریزرو ڈے یعنی آج کے دن میں منتقل کر دیا گیا۔
جواریوں نے آج میچ میں بارش ہوگی یا نہیں اس پر بھی بڑی رقم لگا رکھی ہے۔
آج کھیل دوپہر 2:30 بجے وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 9 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 8 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 9 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago




