عمر قید پانے والے چارملزمان کی اپیلیں منظور، سزا کالعدم قرار


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اپیلوں پرمحفوط فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہو ئے عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے عمر قید پانے والے چاروں ملزمان شاہ رخ، فضل، ارشدمحمود، علی محمد کی اپیلیں منظور کر کے سزا کالعدم قرار دے دی ہے، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی سمیت دیگر کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ فریقین کی دلیلیں مکمل ہونے کے عدالت نے 29 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2020 میں دو ملزمان کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی جبکہ ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی، ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبد الستار کو بری کر دیا تھا، عدالت نے چار ملزموں ارشد محمود، فضل، شاہ رخ اور علی احمد کو سہولت کاری کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 7 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 6 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 7 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago




