Advertisement

پاک بھارت میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور بھمرا کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ

شاہین شاہ آفریدی نے جسپریت بھمرا کو پہلے بیٹے کی پیدائش پرمبارک باد دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 11th 2023, 4:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بھارت میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور بھمرا کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ

سری لنکا: سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بھمرا کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو پہلے بیٹے کی پیدائش پرمبارک باد دی اورتحفہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان دو بار مدمقابل آ چکے ہیں لیکن دونوں بار بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا۔

شاہین شاہ آفریدی اورجسپریت بھمرا کا شمار دنیا کےبہترین فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement