Advertisement
تفریح

اے آر رحمان کا کنسرٹ ناقص انتظام کی وجہ سے شائقین کیلئے بے چینی اور گھبراہٹ کا باعث

اے آررحمان کے سب سے بڑے مداح ہونے کے باوجود کبھی بھی کسی کنسرٹ میں شرکت نہیں کریں گے، شائقین

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 11th 2023, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے آر رحمان کا کنسرٹ ناقص انتظام کی وجہ سے شائقین کیلئے بے چینی اور گھبراہٹ کا باعث

چنئی: معروف بھارتی گلوکاراے آررحمان کا کنسرٹ بھارت کے شہر چنئی میں ہوا، کنسرٹ میں ناقص انتظامات کے باعث شائقین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرمایوسی کا اظہار کیا۔

اتوار کو چنئی میں ہونے والا اے آررحمان کا کنسرٹ ان کے مداحوں کے لیے تباہی کا باعث بنا جنہوں نے ناقص انتظام کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے غصے کا اظہار کیا، بہت سے لوگوں نے کہا کہ ساؤنڈ بہت کم تھا، جواسٹیج سے دورشائقین کو بمشکل سنائی دے رہا تھا۔ بہت سے لوگوں کورش زیادہ ہونے سے پینک اٹیک کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ وہ اے آررحمان کے سب سے بڑے مداح ہونے کے باوجود کبھی بھی کسی کنسرٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ رپوٹ کے مطابق بہت سے لوگ کنسرٹ سے واپس چلے گئے اور کچھ نے غصے میں اپنے ٹکٹ بھی پھاڑ ڈالے۔

Advertisement
Advertisement