Advertisement
پاکستان

پاکستان کی سیاست میں آئندہ آنے والے 10دن اہم ہیں،شیخ رشید

جو 16مہینے غریب کو ریلیف دینے آئے تھے وہ غریب کو تکلیف دے کر باہر چلے گئے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 11th 2023, 6:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی سیاست میں آئندہ آنے والے 10دن اہم ہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آٸندہ آنے والے 10دن اہم ہیں اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ مسٸلہ سیاست کا نہیں غربت اور معیشت کا ہےجو 16مہینے غریب کو ریلیف دینے آئے تھے وہ غریب کو تکلیف دے کر باہر چلے گٸے ہیں۔ 

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھے لوگ سکون سے موج میلہ کر رہے ہیں انہیں یہ احساس نہیں کہ پاکستان میں غریب پربجلی پیٹرول اور آٹا چینی کیا بم گر رہا ہے جو سب کچھ انہی کا کیا دھرا ہے لیکن اس کی انہیں کوٸی فکر نہیں ہے، اپنے 16مہینے میں سارے کیس بھی ختم کروا لٸے اور لوٹ مار بھی کر لی لیکن غریب کو اندھے کنویں میں غرق کر دیا۔اگر غریب کو بنیادی زندگی کی ضرورت کی چیزیں نہیں ملے گی اور اسکی دسترس سے باہر ہوگی تو پھر وہ کیسے زندگی گزارے گا۔

انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ کبھی بھی مساٸل کا حل نہیں رہی لیاقت علی خان سے لے کر آج تک احتساب کا عمل جاری ہےلیکن کبھی کسی بڑے آدمی کو سزا نہیں ملی۔ انصاف بڑے آدمی کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑا ہو جاتا ہے اور غریب کو سزا ملتی ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کے حالات میں بہتری پیدا کرے گا اور غریب کو جینے کا حق ملے گااور جو لوگ یہ سوچ کے بیٹھے ہیں کہ انکو کوٸی پوچھنے والا نہیں ہے ان سے پوچھا بھی جائے گااور وہ آٸین و قانون کے داٸرے میں آٸیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 80فیصد شوگر ملیں سیاستدانوں کی ملکیت ہیں کوٸی اور شوگر ملز لگا ہی نہیں سکتا اپنی مرضی کےاپنے دور میں فیصلے کرتے ہیں اور ہر کابینہ میں دو تین شوگر مالکان وزیر ضرور ہوتے ہیں، جب کابینہ میں دو تین شوگر مالکان وزیر ہونگے تو وہ اپنے مفاد پر زیادہ توجہ دیں گے نہ کہ غریب کے مساٸل پر توجہ دیں، جب تک عوام خوشحال نہیں ہونگےکاروبار کا پیہ نہیں چلے گا اور جب تک کاروبار کا پیہ نہیں چلے گاملک میں معاشی اور اقتصادی حالات بہتر نہیں ہونگےجو اس وقت ملک کی اشد ضرورت ہے

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ  اگر آٸین و قانون پر عمل ہوگا تو ملک ترقی کرے گا اگر آٸین و قانون پر عمل نہ ہوا تو مساٸل مزید گھمبیر اور سنگین ہو جاٸیں گے اور وہ جو کہتے تھے ہم ریاست بچانے آئے ہیں انہوں نے ریاست کو نیست و نابوت کر دیا کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام ہی 16 ماہ میں تباہ و برباد ہوگٸے جب تک عوام خوشحال نہیں ہونگے ملک میں استحکام نہیں آۓ گا

Advertisement
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
Advertisement