جو 16مہینے غریب کو ریلیف دینے آئے تھے وہ غریب کو تکلیف دے کر باہر چلے گئے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آٸندہ آنے والے 10دن اہم ہیں اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ مسٸلہ سیاست کا نہیں غربت اور معیشت کا ہےجو 16مہینے غریب کو ریلیف دینے آئے تھے وہ غریب کو تکلیف دے کر باہر چلے گٸے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھے لوگ سکون سے موج میلہ کر رہے ہیں انہیں یہ احساس نہیں کہ پاکستان میں غریب پربجلی پیٹرول اور آٹا چینی کیا بم گر رہا ہے جو سب کچھ انہی کا کیا دھرا ہے لیکن اس کی انہیں کوٸی فکر نہیں ہے، اپنے 16مہینے میں سارے کیس بھی ختم کروا لٸے اور لوٹ مار بھی کر لی لیکن غریب کو اندھے کنویں میں غرق کر دیا۔اگر غریب کو بنیادی زندگی کی ضرورت کی چیزیں نہیں ملے گی اور اسکی دسترس سے باہر ہوگی تو پھر وہ کیسے زندگی گزارے گا۔
پاکستان کی سیاست میں آٸندہ آنے والے 10دن اہم ہیں اور اہم فیصلے متوقع ہیں مسٸلہ سیاست کا نہیں غربت اور معیشت کا ہےجو 16مہینے غریب کو ریلیف دینے آۓ تھے وہ غریب کو تکلیف دے کر باہر چلے گٸے ہیں اپنے 16مہینے میں سارے کیس بھی ختم کروا لٸے اور لوٹ مار بھی کر لی لیکن غریب کو اندھے کنویں…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2023
انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ کبھی بھی مساٸل کا حل نہیں رہی لیاقت علی خان سے لے کر آج تک احتساب کا عمل جاری ہےلیکن کبھی کسی بڑے آدمی کو سزا نہیں ملی۔ انصاف بڑے آدمی کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑا ہو جاتا ہے اور غریب کو سزا ملتی ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کے حالات میں بہتری پیدا کرے گا اور غریب کو جینے کا حق ملے گااور جو لوگ یہ سوچ کے بیٹھے ہیں کہ انکو کوٸی پوچھنے والا نہیں ہے ان سے پوچھا بھی جائے گااور وہ آٸین و قانون کے داٸرے میں آٸیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 80فیصد شوگر ملیں سیاستدانوں کی ملکیت ہیں کوٸی اور شوگر ملز لگا ہی نہیں سکتا اپنی مرضی کےاپنے دور میں فیصلے کرتے ہیں اور ہر کابینہ میں دو تین شوگر مالکان وزیر ضرور ہوتے ہیں، جب کابینہ میں دو تین شوگر مالکان وزیر ہونگے تو وہ اپنے مفاد پر زیادہ توجہ دیں گے نہ کہ غریب کے مساٸل پر توجہ دیں، جب تک عوام خوشحال نہیں ہونگےکاروبار کا پیہ نہیں چلے گا اور جب تک کاروبار کا پیہ نہیں چلے گاملک میں معاشی اور اقتصادی حالات بہتر نہیں ہونگےجو اس وقت ملک کی اشد ضرورت ہے
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اگر آٸین و قانون پر عمل ہوگا تو ملک ترقی کرے گا اگر آٸین و قانون پر عمل نہ ہوا تو مساٸل مزید گھمبیر اور سنگین ہو جاٸیں گے اور وہ جو کہتے تھے ہم ریاست بچانے آئے ہیں انہوں نے ریاست کو نیست و نابوت کر دیا کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام ہی 16 ماہ میں تباہ و برباد ہوگٸے جب تک عوام خوشحال نہیں ہونگے ملک میں استحکام نہیں آۓ گا

اسحاق ڈار کا کینڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے،صدر ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری
- 19 گھنٹے قبل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی
- 19 گھنٹے قبل

جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ یا کسی اور کو حق نہیں کہ وہ ایران کو پرامن جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے،صدر پزشکیان
- 9 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام
- 19 گھنٹے قبل
ننگرہار سے آواز: افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مدد کی اپیل، ویڈیو وائرل
- 11 گھنٹے قبل

جے ڈی وینس ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد جائیں گے،وائٹ ہاؤس
- 9 گھنٹے قبل

سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
- 10 گھنٹے قبل











