اس زلزلے کو مراکش میں 1960 کے بعد کا سب سے مہلک زلزلہ کہا جاتا ہے جب 12000 افراد ہلاک ہوئے تھے


مراکش: مراکش میں تباہ کن زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 862 ہوگئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی شب مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر سے 75 کلومیٹر دور اٹلس پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2862 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 2500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے جب کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے باعث عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔
حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس زلزلے کو مراکش میں 1960 کے بعد کا سب سے مہلک زلزلہ کہا جاتا ہے جب اس زلزلے سے 12000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں زلزلہ متاثرین کے لیے اپنا لگژری ہوٹل کھول دیا۔
مراکش میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کر رہا ہے، رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہوٹل ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات موجود ہیں۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 16 minutes ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 11 minutes ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 19 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago




