9 روز جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ رانڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا


لاہور: خواتین کا انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ (کل ) بدھ کے روز سے لاہور کنٹری کلب، مرید کے میں شروع ہوگا جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چیلنجرز، کانکررز، انونسی بلز ،اسٹارز اور اسٹرائیکرز کے نام دئیے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ 9 روز جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ رانڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم چار لیگ میچ کھیلے گی اور اس کا فائنل 21 ستمبر کو ہوگا۔
ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی انڈر19 ٹیم تک آنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا جسے جنوری 2024 میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ٹورنامنٹ میں کیش ایوارڈز بھی متعارف کرائے ہیں ۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنراپ ٹیم تین لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو 10 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کی بہترین بیٹر ، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کو حوصلہ افزائی کے لیے کٹ بیگ دیے جائیں گے۔قومی خواتین سلیکشن کمیٹی نے سلیم جعفر کی سربراہی میں پانچوں ٹیموں کے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے، ہر اسکواڈ چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ یہ سلیکشن پورے ملک میں منعقدہ اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے جو آٹھ مختلف اکیڈمیز میں ہوئے تھے۔گیارہ کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ وہی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اہل ہیں جو یکم ستمبر2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 10 گھنٹے قبل





