Advertisement
پاکستان

190ملین پاونڈزکیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری 26ستمبر تک منظور

ضمانت قبل از گرفتاری ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 12th 2023, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190ملین پاونڈزکیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری 26ستمبر تک منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشری بی بی کی 190ملین پاونڈزکیس میں ضمانت جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے  ۔ عدالت نے فریقین کو26 ستمبرکیلئے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ۔ جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد جج محمد بشیرنے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی دوبجے چیرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے ۔ نیب نے بھی دوبجے کیلئے طلبی کے نوٹسز بھیجے دیے گرفتاری مطلوب ہے توپہلے آگاہ کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں ، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشری بی بی کی گرفتاری درکارنہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔ بشریٰ بی بی نے وکیل کے توسط سے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ تفتیش میں شامل ہونے کےلئے تیار ہوں ، نیب پیشی کیلئے کوئی اور تاریخ دے دے۔  بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروایا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ احتساب عدالت میں دو مختلف کیسز میں پیش ہونا ہے اورتوشہ خانہ کیس میں جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔ بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل حکام صرف منگل کے روز ملاقات کرنے دیتے ہیں اور آج 2 بجے اٹک جیل میں بھی ملاقات طے ہے، شامل تفتیش ہونے کیلئے کوئی اور تاریخ مقرر کی جائے۔

Advertisement
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 8 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 8 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
Advertisement