نواز شریف کا لاہور میں استقبال کیا جائے گا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی


لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے پا گئی۔
لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور وطن واپسی پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔
نواز شریف کا لاہور میں استقبال کیا جائے گا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 4 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 4 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 4 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 4 days ago
