الیکشن سے پہلے ہی اس کی شفافیت پر انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اٹھتی تھیں اب الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کی شفافیت پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں ہو سکتا، مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی ہے اسے کون ٹھیک کرے گا اور کیسے ٹھیک کرے گا یہ سوالیہ نشان ہے۔
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی ہے اسے کون ٹھیک کرے گا اور کیسے ٹھیک کرے گا یہ سوالیہ نشان ہے عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام خوشحال ہوں گے تو ملک پُر سکون ہوگا پکڑ دھکڑ سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اٹھتی تھیں اب…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 13, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام خوشحال ہوں گے تو ملک پُر سکون ہوگا، پکڑ دھکڑ سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اٹھتی تھیں اب الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کی شفافیت پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سب کو مل بیٹھ کر معاشی اور اقتصادی مسئلہ حل کرنا ہوگا تلخیاں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں اور عوام پہلے ہی بیزار بیٹھے ہیں اُن کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا تاکہ ملک اور کاروبار آگے بڑھ سکے۔

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل













.jpg&w=3840&q=75)