اگرچہ گلوو باکس میں جوہری ایندھن کا مواد موجود تھا، لیکن یہ حالیہ استعمال میں نہیں تھا، جاپان اٹامک انرجی ایجنسی


ٹوکیو: جاپان اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے جوہری ایندھن کی تحقیقی تنصیبات میں سے ایک میں تابکار مواد کے اخراج کی تصدیق کی ہے ۔
چینی خبررساں ادارے نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جاپان اٹامک انرجی ایجنسی کی نیوکلیئر فیول سائیکل انجینئرنگ لیبارٹریز میں پلوٹونیم فیول ڈیولپمنٹ روم نمبر 3 کے اندر لیکیج پائی گئی ہے۔
یہ آلودگی گلوو باکس کے سامان کے معمول کے معائنے کے دوران دریافت ہوئی اور گلوو باکس کے اوپر اور نیچے دونوں جگہ پائی گئی، جس میں تابکار سرگرمی کی بلند ترین سطح تقریباً 33 بیکرلز تھی۔ جاپان اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگرچہ گلوو باکس میں جوہری ایندھن کا مواد موجود تھا، لیکن یہ حالیہ استعمال میں نہیں تھا اور مکمل طور پر دو سالہ معمول کے معائنہ سے گزر رہا تھا۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ جوہری مواد کے لیک ہونے سے سہولت کے چار عملے کے ارکان کی صحت یا آس پاس کے ماحول پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے تاہم تابکار مواد کے اخراج کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 8 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 8 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 12 گھنٹے قبل







