مولانا ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ میں ممکنہ طور پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا شبہ
پولیس اور حساس اداروں نے اہم اجلاس طلب کر لیا


کراچی میں گزشتہ روز مذہبی رہنما مولانا ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ میں ممکنہ طور پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس اور حساس اداروں نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
کراچی میں ہائی پروفائل مذہبی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے پولیس اور حساس اداروں نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، خفیہ ادارے کی رائے کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان اور نجی سکول کے عہدیدار خالد شیخ کے قتل میں مماثلت ہے،ممکنہ طور پر دونوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے
گزشتہ روز شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کیا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں۔
سی ٹی ڈی نے واقعہ کے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور اجلاس میں اس کیس اور ماضی میں جتنی بھی مذہبی رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا، اس میں جو بھی حقائق سامنے آئے تھے ان کو بھی مانیٹر کیا جائے گا
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل






