متعلقہ حکام ان کے خلاف شواہد جمع کررہے ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائینگے


اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حکومت کے اس عزم کااظہارکیاہے کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت میں ملوث تما م افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نجی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سمگلنگ اورغیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری عہدیداروں اور سیاسی شخصیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام ان کے خلاف شواہد جمع کررہے ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائیںگے اور انہیں سزادلائی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں متعددبیوروکریٹ اور سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔ڈالر کی غیرقانونی تجارت کے بارے میں ایک سوال پرانوارالحق کاکڑ نے کہاکہ سخت اقدامات اورقوانین کے نفاذ کے ذریعے غیرقانونی لین دین روک دیاگیاہے۔انہوں نے اس امیدکااظہارکیاکہ پاکستانی روپیہ کی قدر مزیدمستحکم ہوگی۔ملک میں انتخابات کے انعقادکے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ انتخابات آئندہ سال جنوری کے وسط یااختتام تک ہوسکتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہاکہ اس بارے میں فیصلے کااختیار الیکشن کمیشن کوحاصل ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 12 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 8 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 3 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 4 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 12 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 31 minutes ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 25 minutes ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 21 minutes ago




