امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے،دو طرفہ تجارت 11 بلین ڈالر ہے، مسعود خان
پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کی ایک بہت بڑی صلاحیت موجود ہے


کنیکٹی کٹ: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریبا 80 امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع بخش کاروباری منصوبوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک فائدہ مند مارکیٹ ہے۔
ان خیالات کا اظہارسفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی اعلی قیادت جس میں گورنر نیڈ لیمونٹ، لیفٹیننٹ گورنر سوزن بائیسیوچز اور ہارٹ فورڈ کے میئر لیوک برونن شامل تھے سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔
مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس اور وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطی اور خلیجی خطوں پر مشتمل ملک کا پڑوس کی ایک بہت بڑی منڈی ہے جس نے معاشی اصلاح میں ایک بڑی ڈیمانڈ پیدا کی ہے جسے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کی ایک بہت بڑی صلاحیت موجود ہے جسے کاروباری برادری اور عوامی روابط کو فروغ دے کر برے کار لایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے درمیان موجودہ تعلیمی، ثقافتی اور دیگر روابط اقتصادی میدان میں ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور کنیکٹیکٹ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا موجودہ حجم اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ آئی ٹی، ٹیک اسٹارٹ اپس اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے مختصر سے درمیانی مدت میں اس میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے دو طرفہ تجارت 11 بلین امریکی ڈالر ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 8.4 بلین ڈالر تک تھیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکی وینچر کیپٹل کمپنیاں اور یونی کارن کمپنیاں ( ایسی کمپنیاں جن کی مالیت ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد ہو) پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہیں ۔کنیکٹیکٹ کی کاروباری برادری پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں پائیں گے۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 2 hours ago

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 5 hours ago

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 5 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 5 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 4 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 3 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 4 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 40 minutes ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 minutes ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- an hour ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 3 hours ago

.webp&w=3840&q=75)











