بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10لاکھ وصول کر لیے ہیں،سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال


سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10لاکھ وصول کر لیے ہیں۔
راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ دعویٰ کیا ہے کہ وصولیاں آج ایک ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گی۔ 490 بجلی چور گرفتار اور 4241 کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فیصل آباد میں مزید 136 کنڈے کاٹ دیے گئے،301 مقدمات درج کیے گئے اور ایک کروڑ 93 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
PM's campaign against Power Theft
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) September 14, 2023
Will cross first billion recovery mark today, although all nuts and bolts of anti-theft campaign are still not fully in place.
An iterative process: learning by doing in place. Fully-evolved model by end of the month Insha Allah. pic.twitter.com/SqJOGzBuEv
حافظ آباد سے 200، گوجرانوالہ سے 177، سیالکوٹ سے 46، نارووال سے 25 اور منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے اور 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
سیپکو نے سکھر، لاڑکانہ، دادو، شکارپور اور گھوٹکی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا، پانچوں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف 7 روز سے جاری آپریشن میں واپڈا کے 7 ملازمین سمیت کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کوئٹہ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہر میں بجلی چوروں کے خلاف اب تک 101 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 55 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 21 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 20 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 11 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 19 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago
