تجارت
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
21قیراط ایک گرام سونا 202.03 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.90 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.65 اور 18 قیراط 173.17 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 202.03 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,939.52 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,031.88 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,216.59 ریال اورایک کلوگرام سونا 232,511.44 ریال میں دستیاب رہا۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا
پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین عمران خان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
منگل کو جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں پارٹی ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین عمران خان کے استعفیٰ یا انتخابات میں کسی دوسرے رہنما کی نامزدگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کو 20 دن کے اندر نئے انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے مشورہ دیا تھا کہ ’’شاید عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے کے لیے الیکشن نہ لڑیں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان کے بیان میں جاری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تمام اہم معاملات پر بات چیت اور غور و خوض کا ایک جامع عمل جاری ہے۔
جیسے ہی قیادت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخوں، طریقہ کار اور امیدواروں کے انتخاب جیسے معاملات پر کسی نتیجے پر پہنچے گی، اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
صحت
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کی کامیابی کی شرح 75 فیصد رہی

خیبر پختونخوا کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے بیک وقت 7 شہروں میں ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کی کامیابی کی شرح 75 فیصد رہی۔
میڈیکل کاجلوں کے داخلے کےلئے 21 ہزار 206 طلبہ نے کولیفائی کرلیا جس کا تناسب 61 فیصد بنتا ہے جبکہ ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے 24 ہزار 283 طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں جن کا تناسب 70 فیصد بنتا ہے۔
نتائج کے مطابق 6 طلبا192 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے، جن میں تیموراقبال، انعم خان، امان اللہ، محدا مطیع العظیم، عاصم ایاز اور حسیب خان شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 5 طلبا نے مشترکہ طور پر191نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 2طلبا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم بی بی ایس کے نتائج 61 فیصد رہے ،21206 طلبہ پاس ہوئے، بی ڈی ایس کے نتائج 70 فیصد رہے، 24283 طلبہ پاس ہوئے۔
دنیا
غزہ میں عارضی جنگ بندی ، حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے
عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کردیے۔
معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 10 اسرائیلیوں سمیت 12 افراد کو رہا کرنے کے بعد اسرائیل کو بھی 30 فلسطینی قیدی رہا کرنے پڑے، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔
غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
سی ایس ایس افسر بلال پاشا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار