خیبر پختون خوا حکومت نے کرونا کے باعث سیاحت پر عائد ہونے والی پابندی میں نرمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خواہ حکومت نے کرونا ایس او پیز کے تناظر میں عید الفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی عائد کی تھی۔
حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی سیاحوں پر ہونا تھا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مقامی اور ملکی افراد پر سیاحتی مقامات پر 8سے 16 مئی تک کرونا ایس او پیز کے تناظر میں پابندی عائد ہوگی۔
اب صوبائی محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا نے پابندی سے استشنیٰ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق غیرملکی سیاحوں اور بین الاقوامی گروپس کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا جبکہ انہیں کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی دکھانا ہوگی۔
محکمہ سیاحت کے مطابق 8 سے 16 مئی کے درمیان شمالی علاقہ جات میں قائم سیاحتی یا تفریحی مقامات پر جانے والے غیرملکی سیاحوں کو پی سی آر رپورٹ دکھانے کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔
صوبائی محکمے کی جانب سے صرف ان غیر ملکی سیاحوں یا بین الاقوامی سیاحتی گروپس کو ہی استثناء دیا گیا ہے جو پہلے سے ان علاقوں میں موجود ہیں، مقامی یا پاکستانی شہریوں پر پابندی بدستور برقرار ہے۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago







