ریاض :سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ہے ۔

تفصیلات مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے ، دورے میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے ، ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔
شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے 70سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں ، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، دونوں ممالک امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر کام کر رہے ہیں ،اسلامی ملکوں میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے بات چیت ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ،دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ، افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سکیورٹی کیلئے اہم ہے ،سعودی عرب افغانستان میں عمل عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے ۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان اس وقت سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر یہ دورہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، کابینہ کے دیگر ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں ۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے معیشت ،تجارت ،سرمایہ کاری ،توانائی ،پاکستانی کارکنوں کیلئے روزگار کے مواقع اور سعودی عرب میں پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر مشاورت کرینگے۔ جبکہ فریقین باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 hours ago





