Advertisement
پاکستان

صرف چیف جسٹس کے پاس بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے یہ غلط ہے ، جسٹس اطہر من اللہ

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے تو کیا پارلیمنٹ نہیں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 19 2023، 4:55 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
صرف چیف جسٹس کے پاس بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے یہ غلط ہے ، جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کے پاس اندرونی طاقت بھی ہونی چاہیے کہا کہ صرف ظاہری آزادی سے کام نہیں چلے گا ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے تو کیا پارلیمنٹ نہیں ہے ، کہا کہ صرف چیف جسٹس کے پاس بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہو نا چاہیے یہ غلط ہے ۔

پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کا اختیار دو سینئر ججز کے ساتھ بانٹا باہر سے تو کو ئی نہیں آیا ۔

جسٹس منصور علی نے کہا یہی رولز اگر سپریم کورٹ بنائے تو درست اگر پارلیمنٹ بنائے تو غلط ہے ، کہا کہ چیف جسٹس کے اختیارات کا چھیڑنے سے عدلیہ کی آزادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

ریمارکس دیے کہ کیا چیف جسٹس کے لامحدود اختیارات عدلیہ کی آزادی ہے ؟ کیا قانون سازی کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو چھینا جا سکتا ہے ۔ا

Advertisement