عدالت آنے والے لوگوں سے ایسا سلوک کیا جائے جیسا میزبان اپنے مہمان سے کرتا ہے ،چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر سپریم کورٹ کے عملہ نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا ۔


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر سپریم کورٹ کے عملہ نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا ۔
چیف جسٹس نےاستقبال پر سپریم کورٹ کے عملہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب کے تعاون سے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج پہلے دن متعدد میٹنگز ہیں، میں آپ لوگوں سے بعد میں ملوں گا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے عملہ پرو اضح کیاکہ عدالتوں میں لوگ اپنے جھگڑے اور مسائل کے خاتمہ کےلئے آتے ہیں ، آپ لوگ عدالت آنے والوں سے ایسا سلوک کریں کہ جیسا میزبان اپنے مہمان کے ساتھ کرتے ہیں ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لوگ پریشانی کے عالم میں عدالت آتے ہیں ، آپ انصاف کے دروازے کھلے رکھیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ان کی مدد کیجئے۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ آپ سے بعد میں تفصیلی ملاقات ہوگی ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز موجود تھے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل



