پاکستان
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اور تجارت کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

نیویارک: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اور تجارت کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صحت
سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
اس سال ملیریا کے مریضوں کی تعداد 352,238 تک پہنچ گئی ہے

کراچی: صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک موڑ اختیار کر لیا، کراچی سمیت 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5,185 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس سے اس سال صوبے میں ملیریا کے کیسز کی مجموعی تعداد 352,238 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 243، لاڑکانہ میں 1490، میرپور خاص میں 949، سکھر میں 283، شہید بینظیر آباد میں 195 اور کراچی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی کے اضلاع میں ملیر میں 12، کورنگی میں 9 اور وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
اس سال سندھ میں ملیریا کے کیسز میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن کی کل تعداد 352,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 2023 میں ملیریا سے دو جانیں چلی گئیں۔
پاکستان
خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے
خاور مانیکا پر محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے

خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمی اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کےمقدمے میں نامزد ملزم خاور مانیکا کواوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی کی استدعا کی۔
عدالت نے خاور ماینیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔ ریمانڈ ملتے ہی اینٹی کرپشن کی ٹیم خاور مانیکا کو لے کر ساہیوال روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔
خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے۔
پاکستان
لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے نیب کی درخواست پر 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا۔
نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔
ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت نےتحریک خالصتان کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے اثاثے ضبط کر لیے
-
پاکستان 2 دن پہلے
فری اینڈ فئیر الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ہی ممکن ہوسکتے ہیں ، انوارلحق کا کڑ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
پاکستان 2 دن پہلے
نگران وزیر اعظم پاکستان امریکا سے لندن روانہ
-
جرم ایک دن پہلے
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس