کھیل
شاہین اور انشا آفریدی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح رواں سال (2023) کے آغاز میں فروری میں کراچی میں ہوا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب آج (منگل) کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں سال (2023) کے آغاز میں فروری میں کراچی میں نکاح ہوا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
چند ماہ قبل شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑے گی۔
پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا گیا ایشیا کپ 17 ستمبر کو مکمل ہوا جس کے بعد شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ 19 ستمبر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی جب کہ ولیمہ 21 ستمبر کو ہوگا۔
تجارت
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
فیول کی لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، اگر اجلاس میں منظوری ہو جاتی ہے تو صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ایک ماہ میں پڑے گا۔ اگلے مہینے کے بل میں ایک روپے 82 پیسے کے ساتھ آئیں گے۔
ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی
پاکستان
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن

عام انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں،
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 27ستمبر تا 26اکتوبر دائر ہو سکیں گے۔اعتراضات کو 26نومبر تک نمٹائے جائیں گے ۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266نشستیں نئی حلقہ بندیوں میں بھی برقراررہیں گی ۔سندھ اسمبلی کی 130نشستوں پر حلقہ بندیاں کر دی گئی۔پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں،بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں،خیبرپختونخوا کی 115نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم رہیں گی۔
کھیل
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی
پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو دبئی سے پرواز کے بعد بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔کپتان بابر اعظم اور ٹیم کو 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ ان کے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ قومی ٹیم لاہور کے ہوائی اڈے سے صبح 3.20 بجے روانہ ہوئی، دبئی میں کچھ دیرقیام کے بعد حیدرآباد، بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفری ٹیم 13 سپورٹ ورکرز اور 18 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ
-
تفریح 12 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی