پاکستان
سائفر کیس میں فیصلہ دیں تاکہ اس کے خلاف اپیل میں جا سکیں، وکیل عمران خان
اگلی سماعت پر خان صاحب کی ضمانت کنفرم ہوتی نظر آرہی ہے کیوں کہ اس کیس کے اندر کچھ نہیں ہے،نعیم حیدر پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں جو بھی فیصلہ دینا ہو وہ دیں تاکہ اس کے خلاف اپیل تو دائر کرسکیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہم پیش ہوئے، ہم نے سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہوئی تھی جس کی آج سماعت ہونی تھی، آج پیش ہوئے تو پتا چلا کاز لسٹ سے کیس خارج کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ضمانت کی درخواست دائر کی تو آپ دیکھ لیں کتنے دنوں کے بعد اس پر سماعت ہوتی ہے، پہلے جج صاحب چھٹی پر ہوتے ہیں، پھر اسی طرح سے بہانے چلتے رہتے ہیں.ہماری یہی استدعا ہے جو بھی فیصلہ ہونا ہے وہ ہو، چاہے ضمانت خارج ہی کرنی ہو تاکہ ہم دوسری جگہ اپیل دائر کریں۔
عمران خان صاحب کا کیس آج پھر نہیں سنا گیا. pic.twitter.com/m99yr0zBr5
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 19, 2023
کیل عمران خان نے بتایا کہ ڈاکٹر کو عمران خان تک رسائی نہیں دی جارہی، پچھلی بار جب ڈاکٹر فیصل گئے تو انہیں ان کا میڈیکل کا سامان نہیں لے جانے دیا گیا اور وہ خان صاحب کو چیک نہیں کرسکے۔ ہم درخواست دیں گے کہ انہیں ملنے کے ساتھ سامان لے جانے کی اجازت بھی دی جائے تاکہ وہ خان صاحب کا چیک اپ کرسکیں۔ ہم یہ درخواست قانون کے مطابق دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے پر چلی گئی ہے اور اگلی سماعت پر خان صاحب کی ضمانت اس لیے کنفرم ہوتی نظر آرہی ہے کہ اس کیس کے اندر ہے کچھ نہیں۔
جرم
اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کوطلبی کا نوٹس جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے ۔
اس ضمن میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا ۔
خیال رہےکہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت اس سے قبل عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا، اور نیب ترمیمی ایکٹ کے قانون کا حصہ نہ بننے کے باعث کیس دوبارہ کھولا گیا ہے ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کوطلبی کا نوٹس جاری کر دیا ۔
پاکستان
عدالت کا شیخ رشید احمد کو فوری طور پر بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم
کسی کو بھی طلب نہیں کیا جائے گا آر پی او راولپنڈی ہی شیخ رشید کا تلاش کرکے لائیں گے،عدالت

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں شیخ رشید کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، شیخ رشید کے وکیل نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بھی طلب نہیں کیا جائے گا آر پی او راولپنڈی ہی شیخ رشید کا تلاش کرکے لائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شیخ رشید احمد کو فوری طور پر بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ آر پی او نے عدالت سے استدعا کی کہ موقع دیں میں بازیابی کے لئے کوشش کرتا ہوں۔
عدالت کے حکم پر آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور مغویان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کردیا، اور عدالت سے تلاشی اور بازیابی کے لئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی۔
جسٹس صداقت علی خان کا آر پی او سے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی دیں گے تو آر پی او نے عدالت سے استدعا کی کہ موقع دیں میں بازیابی کے لئے کوشش کرتا ہوں۔
جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق سے استفسار کیا کہ آج تک کیا پیشرفت کی جس پر سردار عبدالرازق نے مؤقف پیش کیا کہ راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں مغویان کی گرفتاری کا واضح ثبوت ہیں، پولیس دو مغویان کی رہائی کے وعدے کرتی رہی ہے، شیخ شاکر اور شیخ عمران پولیس کی حراست میں ہیں، شیخ رشید کو کسی ایجنسی کے حوالے کیا گیا ہے۔
عدالت نے شیخ رشید احمد کو فوری طور پر بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
علاقائی
سندھ حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 280 روپے مقرر کردی
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سندھ حکومت نے ہنرمند مزدور طبقے کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 300 روپے مقرر کردی گئی ۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
غیر ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 32000 روپے مقرر کردی گئی ، فیکٹری مالکان اب کم از کم 32000 روپے پر ملازم رکھ سکیں گے ۔
سندھ حکومت نے ہنر مند ورکرز کی ماہانہ اجرت 33ہزار 280 روپے مقرر کردی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/WBAPBnEgWH
— GNN (@gnnhdofficial) September 26, 2023
اس حکومتی فیصلے کا اطلاق جولائی 2023 سے کردیا گیا ہے ، ذوالفقار علی نامی ورکرز چیئرمین کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جن فیکٹری مالکان کو اس فیصلے پر اعتراض ہے وہ اپنے اعتراضات 14 روز کے اندر جمع کروائیں ، بصورت دیگر کم ازکم 33 ہزار تنخواہ ادا کرنا ہوگی ۔
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت نےتحریک خالصتان کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے اثاثے ضبط کر لیے
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
جرم ایک دن پہلے
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
تفریح 4 گھنٹے پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
نگران وزیر اعظم پاکستان امریکا سے لندن روانہ