علاقائی

رانی پور تشدد کیس، بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

بچی کی موت سر اور سینے میں چوٹیں لگنے اور علاج نہ ہونے کے باعث ہوئی،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 19 2023، 5:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رانی پور تشدد کیس، بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

سندھ کے ضلع ‎خیر پور کے علاقے رانی پور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی کمسن بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی جس سے بچی کی موت کی وجہ بھی سامنے آئی ہے، بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت سر اور سینے میں چوٹیں لگنے اور علاج نہ ہونے کے باعث ہوئی، بچی کے بازو پر بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے جس کے نشانات پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر قبر کشائی کر کے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔