دنیا

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دیں گے،ترک صدر

تنازعات والے تمام علاقوں میں دیرپا امن کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دے جائے، رجب اردوان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2023, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دیں گے،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دیں گے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہا کہ ترکیہ یوکرین جنگ کے خاتمے اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور تنازعات والے تمام علاقوں میں دیرپا امن اور ترکیہ کے دوست ممالک کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دے گا۔

انہوں نے ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو تقویت دینے کے امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سب سے زیادہ اہم یورپی یونین کا موقف ہے۔ترک صدر نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات میں حائل زیادہ تر رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ایک مثبت ایجنڈے کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ترک صدر نے بین الاقوامی نظام میں منصفانہ اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے سیاست دان اس نقطہ نظر سے متفق ہیں