پاکستان

نگران وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے 78ویں اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وزیراعظم آج عالمی ترقیاتی اقدام  پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 19 2023، 8:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے  78ویں اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پہنچ گئے۔ انوار الحق کاکڑ نےاقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 78ویں یو این جی اے اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکہ کے دوران آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آج عالمی ترقیاتی اقدام  پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پائیدار ترقیاتی اہداف  پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے۔