جی این این سوشل

پاکستان

اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے، سکولوں کو کسی صورت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے

مظاہرین نے کہا کہ پینشن میں تبدیلی کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائےلیو انکیشمنٹ  کو ختم کرنا نا انصافی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اساتذہ  سڑکوں پر نکل آئے، سکولوں کو کسی صورت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے کہا کہ کسی صورت بھی سکولوں کو پرائیویٹ نہیں کیا جائے گا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا معاشی قتل بند کیا جائے ، دیپالپور میں خواتین اساتذ ہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا ۔

مظاہرین نے کہا کہ پینشن میں تبدیلی کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، لیو انکیشمنٹ  کو ختم کرنا نا انصافی ہے ۔

10 سالوں سے اساتذہ کو پرماننٹ نہیں کیا گیا اگر ایسے ہی چلتا رہا تو احتجاج کا دائرہ کا ر بڑھا دیا جائے گا ۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونیک رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا

مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونیک رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا

مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس  میں مولانا کی جانب سے  مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان  جے یو آئی ف  کے مطابق مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سےآگاہ کیا  جس پر شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے ،مدارس سے متعلق ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر آصدف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا ، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں، واضح رہے کہ اس صدر آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا تھا۔

اس سے قبل جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے حکومت کو 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اگر بل منظور نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کیلئے  8800 پرایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے مفت سولر پینل کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، 100یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کیلئے  کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی، مفت سولر پینل حاصل کرنیوالے  صارفین کی معاونت اور رہنمائی کیلئے  ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کیلئے  صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کیلئے  8800 پرایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل "cmsolarscheme.punjab.gov.pk" پر آن لائن بھی اپلائی کیاجاسکتاہے، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے، فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، صوبے کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کیلئے  ہی خرچ ہوں ۔ 

واضح رہے کہ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا، فری سولر پینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا ںے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ ملزموں کی جانب سے آج بھی 342کے سوالناموں پرجواب داخل نہ کروائے گئے۔

تاہم عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعدازاں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll