جرم

بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد نے فارم ہاؤس پر حملہ کر دیا

کھیت ما لکان کا کہنا ہے کہ 40 افراد مسلح ہو کر آئے اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے رہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2023, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد نے فارم ہاؤس پر حملہ کر دیا

بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد نے کھیتوں میں گھس کر فصل کو تباہ و برباد کر دیا ۔

فصل مالکان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں نے کھیتوں میں گھس کر آگ لگا دی جس کے باعث لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

پولیس نے ہمارے گھر ریڈ کیوں کیا ہماری چھتیں گر گئیں ہیں ان کو بنوا کر دوں کھیت ملک کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بھتہ مانگا جس کے عوض پولیس کو اطلاع دی ۔

کھیت ما لکان کا کہنا ہے کہ 40 افراد مسلح ہو کر آئے اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے رہے مسلسل فائرنگ سے علاقہ مکین بھی خوف سے سہم گئے ۔