جی این این سوشل

دنیا

ترک صدر نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا۔استنبول اور انقرہ میں شہریوں نے اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج بھی کیاگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترک صدر نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا
ترک صدر نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ  ہم مسجدالاقصیٰ اور مقبوضہ   بیت المقدس میں ہونیوالے مظالم کی فوری روک تھام چاہتے ہیں ۔استنبول اور انقرہ میں شہریوں نے  اسرائیلی مظالم کیخلاف  احتجاج بھی کیا۔

دوسری جانب  اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں کیخلاف طاقت کا جارحانہ استعمال،اردن نے اسرائیل کو تنبیہ کردی ہے۔ اسرائیل نمازیوں اور متنازع علاقے میں  عرب شہریوں  کو حقوق دینے والے بین الاقوامی قوانین  کا احترام کرے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز کے مظالم جاری ہیں ۔مسلسل دوسری رات صیہونی فورسز اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں،زخمیوں کی تعداد 90ہوگئی ہے۔

یاد رہے اسرائیلی پولیس کی جانب سے جمعہ کر روز مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔

ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم نےفلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی تھی ، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں  پر حملہ کیا گیا جو انسانی اقدار  اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا فلسطینی عوام  کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں ، عالمی برادری فلسطینیوں کو جائز حقوق دلانے میں فوری کردار ادا کرے۔

علاقائی

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی تو ہمیں فخر ہوگا:مریم نوازکا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر شریک ہوئیں۔

تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں، آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں بھی خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواؤں گی۔

انہوں نے کہاکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا،ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی، جب بھی کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں شہادت کا جذبہ کیا جذبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں، شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد کی ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔

وفد نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے وفد کو آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے ۔ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے۔

وزیراعظم ہائوس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آج آپ کے سامنے مہمان خصوصی بن کر نہیں بلکہ آپ نے پاکستان کے نام کو ہاکی میدان میں بلند کرنے کے لئے دنیاکے سامنے جو شاندار کارکردگی پیش کی ہے اسے سراہنے کے لئے موجود ہوں۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ، کھلاڑی ، فیڈریشن کے عہدیدار اور اولمپکس گیمزمیں حصہ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہماری ہاکی ٹیم ہاری نہیں جیتی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ دو عشروں میں پاکستان میں ہاکی کا کھیل انحطاط کا شکار رہا ۔ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب پاکستان کے عوام آپ کی کارکردگی دیکھ کر صلاح الدین ، اختر رسول اور دوسرے مایہ نازکھلاڑیوں کو یاد کریں گے۔ ان عظیم کھلاڑیوں اور ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا۔میری خواہش ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی ایسی ہو کہ ماضی کےہیروز آپ میں دکھائی دیں۔ ہاکی ٹیم کی مربوط کاوش آج رنگ لائی ہے، ہار جیت کھیلا کا حصہ ہے لیکن جس طریقے سے آپ نے مقابلہ کیا ہے وہ مستقبل میں جیت کی نوید ہے۔ شاندار کارکردگی پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ، ان کے والدین ، کوچز اور منتظمین کو مبارکباد اور سلام پیش کرتاہوں۔ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا۔ اس وقت ہم نے کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو محکموں میں شامل کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کو یقینی بنایا جائےگاکہ ہمارے ممتازکھلاڑیوں کو اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ کھیل کے میدان میں پوری طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور انہیں وسائل کی کمی کاسامنا نہ ہو۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اس پالیسی کااجرااور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ایتھلیٹ ارشد ندیم اور پیرس اولمپکس کے لئےکوالیفائی کرنے والے رایفل شوٹنگ ٹیم میں چیک تقسیم کئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll