کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ مزید دس لاکھ ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ملک میں کرونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ مزید دس لاکھ ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔سینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارہ سے لائی گئیں ہیں ۔
ملک میں کرونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے۔اس سے قبل پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچیں ہیں۔ویکسین چین سے پرواز نمبر پی کے 6852 کے ذریعے آئی ہیں جو 4 بجے اسلام آباد پہنچیں۔
گزشتہ روز ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا کی برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی تھی ۔ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں، ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی ہے، قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی تھی۔
جاپان نے پاکستان کو، کورونا وائرس کی ایک لاکھ تیس ہزار تشخیصی کٹس فراہم کی تھیں۔ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے نے باضابطہ طور پر جاپان کی ایک حفظانِ صحت کی کمپنی سے تیزی سے تشخیص کرنے والی کٹس وصول کیں تھیں۔
گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اب تک موصول ہونے والی کورونا ویکسین کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موصول ہوچکی ہیں اور موصول ہونے والی ویکسین میں سائنو فارم، سائنو ویک اور کینسائنو شامل ہیں۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ 10لاکھ سائنوویک ویکسین کی خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی جبکہ 10 لاکھ مزید ویکسین 13 اور 15 مئی کو پاکستان پہنچیں گی۔15 لاکھ مزید ویکسین رواں ماہ کے آخر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 17 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 18 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 17 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 18 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 14 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 16 گھنٹے قبل














