جی این این سوشل

پاکستان

کوئی ثبوت نہیں کہ شہباز شریف نے منی لاندرنگ کی : شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی ثبوت نہیں کہ شہبازشریف نےمنی لانڈرنگ کی، رنگ برنگے وزیر صرف الزامات لگاتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئی ثبوت نہیں کہ شہباز شریف نے منی لاندرنگ کی : شاہد خاقان عباسی
کوئی ثبوت نہیں کہ شہباز شریف نے منی لاندرنگ کی : شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے عدالت میں اعتراف کیا کہ شہبازشریف نے کک بیکس نہیں لئے، کرپشن نہیں کی اور غیر قانونی فنڈ سےاثاثے نہیں بنائے۔

 انہوں نے کہا کہ کبھی صاف پانی تو کبھی آّشیانہ کیس، تین سال سے صرف الزامات لگائے گئے، حقیقت کچھ نہیں۔ بتایا جائے کس جرم میں لیگی صدر کو جیل میں ڈالا گیا، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

واضح رہے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مافیاز طاقتور ہیں کیونکہ یہ عمران خان کی اے ٹی ایمز ہیں، یہ غریبوں کو لوٹ کر کھلے پھرتے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کسی ایک منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا، احتساب ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جا چکا، جلد دم توڑنے والا ہے۔

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات

امریکی سفیر نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، انہوں نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ ہم پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی شعبے میں امریکا کے اشتراک کا خیرمقدم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کو معیاری تعلیم، صحت، سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی، عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 2 ہزار 620روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض نے دلائل دیئے۔

بشری بی بی کے وکیل نے بتایا کہ بشری بی بی کو توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ، سزا ہونے کے بعد وارنٹ آف اریسٹ جاری ہوتا ہے جو سپرنٹینڈنٹ جیل کو جاتا ہے، سزا سنانے کے وقت بشری بی بی کورٹ میں موجود نہیں تھیں ، انھوں نے خود سرنڈر کیا ، اسکے بعد انہیں چیف کمشنر کے آرڈر پر بنی گالہ گھر کو سب جیل بنا کر وہاں منتقل کردیا گیا۔

وکیل نے دلائل دیے کہ اڈیالہ جیل سے بنی گالہ سب جیل منتقلی سے متعلق متعلقہ حکام کی کوئی ہدایت شامل نہیں تھی ، چیف کمشنر نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ متعلقہ حکام یعنی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی ہدایات نہیں تھیں، نہ صوبائی حکومت نے کوئی ایسی ہدایت جاری کی نہ آئی جی جیل خانہ جات نہ کوئی ہدایت کی ، بنی گالہ سب جیل منتقلی کا چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومتی وکیل سے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ عدالتوں میں سکیورٹی خطرہ ہے جیل میں سماعت ہوگی، دوسری  جانب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خطرہ ہے اس لیے بنی گالہ گھر میں منتقل کیا ہے، میرا تو خیال ہے یہ پہلے سے طے کیا جا چکا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنا ہے، اگر میری مرضی سے مجھے گھر میں قید کیا جائے تو میں بہت خوش ہوں گا، قیدی کی مرضی کے خلاف اسکی پراپرٹی کو سب جیل کیسے بنایا جا سکتا ہے؟۔

اس موقع پر اسٹیٹ کونسل وکیل نے کہا جیل میں خطرے کے باعث بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کیا گیا، عدالت نے کہا آپ ابھی بھی جوازپیش کررہے ہیں کہ ہم نےٹھیک کیا اور آئندہ بھی کرینگے؟ جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا خدا کا خوف کریں کبھی آپ کہتے ہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی آپ کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ہے، کیا آپ محفوظ ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll