Advertisement
پاکستان

پولیس کے پا س ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں ،جسٹس اشتیاق ابراہیم

جسٹس ابراہیم اشتیاق نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنا ایف آئی اے کا کام ہے پولیس والے کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں لیکن اپنے اپنے اختیارات کا معلوم نہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 20th 2023, 11:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیس کے پا س ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں ،جسٹس اشتیاق ابراہیم

غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کی ایف آئی آر میں پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی آر خارج کر دی ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں  کہا کہ پولیس کے پاس ایف آئی آر درج کرنے کا اختیا رہی نہیں ہے ، اختیار ہے تو ایف آئی اے کے پا س ہے ۔

عدالت کے فاضل جج جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ایف آئی آر دینا پولیس کا اختیار ہی نہیں ہے یہ اپنا کام کرتے ہوتے تو ان کو ان کے اختیارات کا پتہ ہوتا ، انہوں نے کہا کہ یہ ایف ّآئی اے کا کام ہے پولیس والے کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں لیکن اپنے اپنے اختیارات کا معلوم نہیں ۔

Advertisement