جی این این سوشل

پاکستان

ہیکرز نے 20لاکھ پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا ہیک کر کے فروخت کیلیے لگا دیا

ہیکر نے ڈیٹا ہیک کرکے ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہیکرز نے 20لاکھ پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا ہیک کر کے فروخت کیلیے لگا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سا فٹ وئیر ہیک کر لیا ۔

پاکستانیوں کا سوفٹ وئیر میں استعمال ہونےوالا ڈیٹا چوری کر لیا گیا ، ہیکر نے ڈیٹا ہیک کرکے ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 2 ملین سے زائد لوگوں کا پرسنل ڈیٹا فروخت کے لیے تیار ہے ۔

ہیکرز کے مطابق انہوں نے 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کر لیا ، کس شہری نے کس ریسٹورنٹ سے کتنی بار کھانا کھایا کتنی پیمنٹ کی سب ڈیٹا ہیک کر لیا گیا ۔

کریڈٹ کا رڈ اور پرسنل موبائل نمبر کی معلومات بھی ڈیٹا میں موجود ہیں ۔

پاکستان

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔ ان کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایران میں شدید گرمی نے زندگی کو سخت مشکل بنا دیا ہے۔ ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے۔ ملک کے کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اس گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 225 افراد کو شدید گرمی سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی حکومت نے آج اتوار کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہنگامی خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

شدید گرمی کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایرانی حکومت نے ہفتے کے کام کے اوقات کو نصف کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ہی معمول پر آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 8 افراد جھلس گئے

دھماکے سے دیوار گرنے سےہمسائیوں کی چھت بھی گر گئی، 4 افراد ملبے تلے دب گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 8 افراد جھلس گئے

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود 8 افراد جھلس گئے جبکہ دیوار گرنے سے ہمسائیوں کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، گیس سلنڈر کے دھماکے سے متاثرہ گھر کی دیوار گر گئی، جس سے ہمسائیوں کے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کے برنز وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکے سے جھلسنے والوں میں 4 خواتین، ایک بچہ اور 3 مرد شامل ہیں۔ ان میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے گھر میں گیس فراہم نہیں کی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے انہیں گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑا۔ دھماکے کے بعد، متاثرہ گھر کی دیوار گرنے کے باعث پڑوسی کے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll