جی این این سوشل

دنیا

کینیڈا نے ہندوستان کی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا

کینیڈا جانے والے ہندوستانیوں کو بھی وہاں محتاط رہنے کو کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینیڈا نے ہندوستان کی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اوٹاوا: کینیڈا نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی پبلک سیفٹی منسٹری نے بھارت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتیوں کو کینیڈا میں بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری میں کینیڈا جانے والے ہندوستانیوں کو بھی وہاں محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے پر سفارت کاروں کو نشانہ بنایا گیا، اس لیے بھارتی شہریوں کو کینیڈا کے مخصوص علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

پاکستان

حکومت فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائے، مفتاح اسماعیل

عوام پاکستان پارٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائے، مفتاح اسماعیل

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم پاکستان سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بل کم کردیں، کے الیکٹرک اوور بلنگ ختم کردیں، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے ،اگر 12 گھنٹے لؤڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو بل کم ہونا چاہیے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا کےالیکٹرک ہیڈآفس کےباہراحتجاجی مظاہرہ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے فی یونٹ نرخ بڑھا دیئے، بجلی کے نرخ میں 350 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2015 سے اب تک تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 300یونٹ تک بجلی مفت دینےکا کہا تھا۔ کےالیکٹرک کےخلاف پٹیشن دائرکرنےکا اعلان کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ ’کےالیکٹرک کےخلاف پٹیشن دائرکرنے جارہے ہیں۔‘

اے پی پی رہنما نے کے الیکٹرک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھادیں، 199یونٹ کا بل201 یونٹ کا بل کیوں لگاتےہو، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے، اگر12گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی ہےتوبل کم ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا احتجاجی مظاہر ے میں مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ کمرشل پر37فیصد ٹیکس لگتاہے، حکومت نےاپنےاخراجات بڑھائےہیں، سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاخراجات بڑھائےگئےہیں،گھریلوصارف پرٹیکس نہ لگاو، صرف 50 ارب کم کرنےہوں گے، جولائی سےستمبرتک ٹیکس ختم کریں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی کو فری میں بجلی نہیں ملنی چاہئے، مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ، حکومت نے بجلی کےریٹ بڑھادئیے ہیں، 2015 سےآج تک350 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی اسعتمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ  فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر  ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll