- Home
- News
نگران وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات
انوار الحق نے آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین امریکی ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کی منظوری پر اظہار تشکر کیا
نیویارک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین امریکی ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کی منظوری پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام اور بحالی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ان اقدامات کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
مزید برآں معاشرے کے کمزور طبقوں کی حفاظت پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے معیشت کی بحالی کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کے نفاذ میں پاکستان کی ٹھوس کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل