تجارت

انٹربینک میں پاکستانی کرنسی نے ڈالر کو پچھاڑ دیا

انٹربینک میں ڈالر 292.75 روپے پر آ گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 21st 2023, 11:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹربینک میں پاکستانی کرنسی نے ڈالر کو پچھاڑ دیا

کراچی: پاکستان میں بہت زیادہ ہونے والا امریکی ڈالر حکومتی اقدامات کے بعد مسلسل نیچے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

آج (جمعرات) کو کاروبار کے آغاز کے بعد سے انٹربینک ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے، 1.13 روپے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 292.75 روپے پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی 293.88 روپے پر بند ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 169 پوائنٹس کے اضافے سے 46,058 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا۔