جی این این سوشل

تجارت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی

21قیراط ایک گرام سونا 203.56 ریال میں فروخت کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.64 ریال، 22 قیراط ایک گرام 213.26 اور 18 قیراط 174.48 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 203.56 ریال میں فروخت کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط 8گرام کی گنی 1,954.20 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,047.26 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی2,233.38 ریال اور ایک کلوگرام سونا 234,271.88 ریال میں فروخت کیا گیا۔

پاکستان

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سے بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا

اس ضمن میں پہلے مرحلے کی ڈیڈلائن15 اگست مقرر ہے، اس کے بعد عرس کے حوالے سے مزار شریف کی فلورنگ کرکے زائرین کے لیے راستوں کو ہموار اور سایہ دار کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو داتا دربار حاضری دی ، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

محمد اسحاق ڈار نے مزار شریف کی تعمیر و توسیع کے کام کا بھی جائزہ لیا اور پیش آمدہ عرس شریف بمطابق23 اگست 2024ء سے قبل راہ داریوں کو ہموار اور زائرین کے لیے راستوں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے انہیں بریفنگ دی کہ داتا صاحب کے سالانہ عرس مبارک سے قبل ناگزیر تعمیراتی امورکو سمیٹ کر زائرین اور مہمانوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، لنگر خرید اور ترسیل سمیت دیگر امور کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مزار شریف کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، جس میں اوقاف، نیسپاک، مدینہ فائونڈیشن وانجم حفیظ کنسٹرکشن کی ٹیمیں دو شفٹوں میں کام میں مصروف اور سیکرٹری اوقاف روزانہ کی بنیاد پر تعمیراتی امور ازخود مانیٹر کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں پہلے مرحلے کی ڈیڈلائن15 اگست مقرر ہے، اس کے بعد عرس کے حوالے سے مزار شریف کی فلورنگ کرکے زائرین کے لیے راستوں کو ہموار اور سایہ دار کردیا جائے گا۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف توقیر محمود وٹو، مینجر زاوقاف داتا دربارشیخ جمیل احمد، طاہر مقصود،اوقاف، نیسپاک اور کنسٹرکشن کمپنی کے انجینئر زسمیت دیگرافسران بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll