دنیا
خالصتان موومنٹ کا ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل
2017 میں کینیڈا منتقل ہونے والے سکھ ڈول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا
اوٹاوا: بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والی آزاد خالصتان تحریک کے ایک اور سکھ رہنما سکھ ڈول سنگھ (سکھ دونیکے) کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا ہے۔
تین دن قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نگار کے قتل میں ہندوستان کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
اس بیان کے فوراً بعد کینیڈا نے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا جب کہ بھارت نے کینیڈا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے سینیئر کینیڈین سفارت کار کو جوابی کارروائی میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
اب اطلاعات ہیں کہ کینیڈا میں خالصتان موومنٹ کے ایک اور سرگرم رہنما سکھ ڈول سنگھ کو بھی نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہونے والے سکھ ڈول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ ڈال سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا جو بھارتی پنجاب پولیس کے افسران کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہوا تھا اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ (ارشا ڈالا) کا قریبی ساتھی تھا۔ .
پاکستان
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو18 ستمبر کےلئے نوٹسز جاری کردیئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر کردیا، بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت پر تحریک انصاف سے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں دلائل طلب کرلیے۔
دوسری طرف جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی بھی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔
علاقائی
نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز
عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد مسجد نبوی میں رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔
لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ للعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا پہلا چارٹر نبی اکرمﷺ نے دیا، عورت کی حقوق کی بہت بات ہوتی ہے تو عورت کو جو حق اسلام نے دیا وہ کسی نے نہیں دیا، جو حقوق اللہ تعالی نے عورت کو دیے وہ کہیں نہیں نظر آتے، نبیﷺ نے حضرت فاطمہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے تو بیٹیوں کا جو احترام کا درس ہمیں ان سے ملا ہے کیا وہ ہم اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں؟
مریم نوازنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر بہت فتوے آرہے ہیں تو ہمارے نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، اس میں لڑکا لڑکی کی تفریق نہیں ہے، ہمیں ان چیزوں پر عمل کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تاکید کی کہ والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔
پاکستان
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا
سینیٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے روز 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی یاد گاری قرار داد پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ دن صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدو جہد کامیاب ہوئی، ایوان بالا حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ آج کے دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو قومی تعطیل دی جائے۔
سینیٹ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے موقع پر عام تعطیل کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ قرارداد منظور ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا، اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
جرم 9 گھنٹے پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم