تجارت
نگران حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیرخزانہ
فنانشل نقصانات کے ازالے کے لئے وزارت خزانہ مدد کرے گی
اسلام آباد: نگران وزیر برائے خزانہ شمشاداختر نے کہا ہےکہ نگران حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔
جمعرات کو ایس او ایز پالیسیز کے حوالے سے نیوزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ نگران حکومت آخری حدتک معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہےاور جن کمپنیوں کے مسائل ہیں ان کو بہتر بنایاجا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنانشل نقصانات کے ازالے کے لئے وزارت خزانہ مدد کرے گی۔ ایس او ایز کے حوالے سے وزارت خزانہ باریک بینی سے غور کررہی ہے۔2020 میں ایس او ایز کے نقصانات 500 ارب روپے تھے ۔ حکومت اداروں کو آپریشنل اقدامات کے ذریعے ان کی کارکردگی کو بہتر بنا رہی ہے۔
دنیا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
دنیا
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کہاں دیکھیں گے؟
ٹرمپ انتخابی نتائج اپنے الیکشن آفس میں دوستوں اور پارٹی ورکرز کے ہمراہ دیکھیں گے
ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پارٹی ورکرز اور مہمانوں کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھنے کے لیے الیکشن آفس میں انتظامات کر لیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن آفس میں تمام بڑے نیوز چینلز کی اسکرینیں لگا دی گئی ہیں، اس حوالے سے ساؤنڈ ٹیسٹنگ جاری ہے اور بڑی اسکرینیں مختلف ٹی وی نیٹ ورکس کی کوریج کو پیش کر رہی ہیں۔
یہ انتظام ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی واچ پارٹی کے مقام کے اندر قائم کیا گیا ہے، جہاں ان کے حامیوں اور قوم سے خطاب کے لیے اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔
الیکشن آفس میں ایک بینر لٹکا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘ٹرمپ اسے ٹھیک کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سلوگن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں متعدد بار استعمال کیا۔
جلد ہی مدعو مہمانوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھیں گے۔
تاہم فی الحال ڈونلڈ ٹرمپ مار لاگو میں عشائیہ کریں گے اور اگلے چند گھنٹے قریبی خاندان، دوستوں اور ایلن مسک جیسے عطیہ دہندگان کے ساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ اب تک ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔
دنیا
امریکی انتخابات میں نتیجہ برابر رہنے کی صورت میں کیا ہوگا ؟
صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن مرحلے میں کئی ممکنہ منظر نامے سامنے ہیں جن میں ایک "برابری" بھی ہے
امریکا میں آج صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے تاہم سوال یہ ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کا نتیجہ برابر رہنے کی صورت میں کیا ہوگا؟
صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن مرحلے میں کئی ممکنہ منظر نامے سامنے ہیں جن میں ایک "برابری" بھی ہے،یہاں یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کیا 2024 میں برابری کا منظر نامہ ممکن ہے؟سروے نتائج قریب قریب ہونے کے باوجود ماہرین نے برابری کا منظر نامہ خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم اگر واقعی معرکہ برابری پر ختم ہو گیا تو پھر کیا ہو گا ؟ برابری کا منظر نامہ:
برابری کا منظر نامہ اس وقت سامنے آئے گا جب دونوں میں سے ہر ایک امیدوار 269 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے،الیکٹورل کالج میں مجموعی ووٹوں کی تعداد 538 ہے،امریکی آئین میں اس صورت حال سے نمٹنے کا حل موجود ہے جہاں انتخابات کو ایوان نمائندگان منتقل کیا جاتا ہے اور پھر کسی ایک امیدوار کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے،اس منظر نامے کے تحت ہر ریاست کا صرف ایک ووٹ ہوتا ہے، لہذا انھیں یا ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کو ووٹ دینا ہو گا،البتہ نائب صدر کی ووٹنگ سینیٹ کے ذریعے ہوتی ہے، صدر کے انتخاب کے برخلاف ہر رکن کو ووٹ دینا ہوتا ہے۔ امریکا کی تاریخ میں اب تک صرف ایک مرتبہ یعنی سال 1800 میں تھامس جیفرسن اور آرون بور کے درمیان انتخابات میں برابری کا نتیجہ دیکھنے میں آیا !اب دیکھنا ہے کہ 2024 کے امریکی انتخابات کس منظر نامے کے منتظر ہیں ؟
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی