پاکستان
پی ٹی ئی کی وکالت پر پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی
لطیف کھوسہ کو شو کاز نوٹس ان کا ایک سیاسی پارٹی میں رہتے ہوئے دوسری سیا سی پارٹی کی وکالت پر جاری کیا گیا تھا جس کا ان کی طرف سے کوئی جواب نامہ جمع نہیں کروایا گیا تھا ۔

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے ماہر قانون لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی ۔
پارٹی رکنیت معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے ایک ہفتہ قبل لطیف کھوسہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا ، شو کاز نوٹس کو سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا ۔
لطیف کھوسہ کو شو کاز نوٹس ان کا ایک سیاسی پارٹی میں رہتے ہوئے دوسری سیا سی پارٹی کی وکالت پر جاری کیا گیا تھا جس کا ان کی طرف سے کوئی جواب نامہ جمع نہیں کروایا گیا تھا ۔
پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/IOK3eIWAjW
— GNN (@gnnhdofficial) September 22, 2023
یاد رہے کہ پارٹی پا لیسی کے خلاف کام کرنے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی پشت پناہی اور وکالت کرنا بھی اس کی وجہ بنا ہے ۔
پاکستان
کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم
کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ضلعی انتظامیہ کو کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ملک میں یوریا کھاد کی طلب و رسد اور قیمت پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا،جلاس کو ملک میں یوریا کھاد کی حالیہ پیداوار، طلب اور کسانوں کو فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں یوریا کی پیداواراور سٹاک گندم کی حالیہ فصل کے لیے کافی ہے جبکہ بفر اسٹاک کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جا رہی ہے جس کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو حکومتی رعایتی قیمتوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کی کابینہ میں سمریاں جلد منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، یوریا کھاد پر حکومتی سبسڈی کسانوں، جو اس کے صحیح مستحق ہیں تک پہنچائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر یوریا کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پر پیش کیا جائے، وزارت صنعت اور وزارت غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو یوریا کھاد کی پیداوار اور رسد کے اعدادوشمار فراہم کرکے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے کارروائیوں میں معاونت یقینی بنائے، صوبائی سرحدوں پر کھاد کی نقل وحمل کی نگرانی کی جائے اور وہ کھاد جو صوبائی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے ہو، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوریا کھاد پر سبسڈی کا بوجھ تمام صوبے اپنی اپنی کھپت کے تناسب سے اٹھائیں، فصل کی بوائی کے دوران یوریا کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں اور متعلقہ صنعت سے مشاورت سے ایک جامع فریم ورک مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
نگراں وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو کھاد کی رعایتی قیمت پر فراہمی یقینی بنا کر رپورٹ کل تک پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
پاکستان
موٹر وہیکلز رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے موٹر سائیکل رکشے کو تین پہیوں والے رکشے کی قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
منظوری نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت آج کابینہ کے ایک اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو جدید بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔
فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اسپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
پاکستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سال کے پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع ریسٹورنگ ایکو سسٹم ماؤنٹین مقرر کیا گیا ہے ۔
دنیا کی سولہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے آٹھ پاکستان میں ہیں ۔ پاکستان میں پانچ ایسی بلند برفانی چوٹیاں ہیں جن کی بلندی چھبیس ہزار فٹ سے زائد ہے ۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
ٹیکنالوجی 17 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
-
تفریح 15 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ