پاکستان

پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کو الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 22 2023، 6:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی نے  گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ۔

پیپلیز پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاف اور شفاف الیکشن کی راہی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ، گورنر سندھ اپنے عہدے کی وجہ سے الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ آئینی اعتبار سے گورنر سندھ کی سیاسی سر گرمیان غیر آئینی ہیں ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کو الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا ۔

پیپلز پارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور الیکشن میں کسی بھی لاقانونیت سے بچنے کے لیے کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔