علاقائی
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
دوسری موٹر سائیکل 16 فٹ لمبے موٹر سائیکل تیار کی ہے جو پورے ایشیا میں کہیں نہیں ہے

کراچی: شہری کا انوکھا کارنامہ پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی۔
شہر قائد کے رہائشی نے 16 فٹ لمبے موٹر سائیکل تیار کی ہے جو پورے ایشیا میں کہیں نہیں ہے، اس موٹر سائیکل کے انجن کی طاقت 300 سی سی ہے۔
دوسری موٹر سائیکل پانی پر چلنے کی قابلیت رکھتی ہے، جی این این پلس کے نمائندے کو انٹرویو میں کہا کہ بارش کے بعد انڈر پاس میں پانی بھر جاتا تھا جس کی وجہ سے مجھے خیال آیا کے ایسی موٹر سائیکل ہونی چاہیے جو ضرورت پڑنے پر پانی میں بھی چل سکے۔
پاکستان
ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔ عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔
بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا۔
پاکستان
نگران وزیراعظم کا نئے ویزا نظام کا افتتاح
نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا،

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت داخلہ میں نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیراعظم کو نئے ویزا نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے کم سے کم دستاویزات درکار ہوں گی۔
ویزوں کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ ملے۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کی طرف سے نئے ویزا نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
پاکستان
ایف بی آر نے ریٹیلرز کیلئے نئے سیلز ٹیکس کے قوائد و ضوابط جاری کر دیے
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کا دائرہ کار ٹیئرون ریٹیلرز سے بڑھا کر سب پر لاگو کردیا اور سیلز ٹیکس ایکٹ 2006 کے قواعد میں ترمیم کردی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا، لائسنس کے حصول کیلئے درکار معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازم ہوں گیں، ایف بی آر اس ضمن میں لائسنسنگ کمیٹی قائم کرے گا، لائسنسنگ کمیٹی کمپنیوں کو لائسنس کا اجراء کرے گی، کمیٹی دستیاب معلومات کے مطابق لائسنس جاری یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
ٹیکنالوجی 17 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
تفریح 16 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے