جی این این سوشل

پاکستان

ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل

نوید نامی شخس جس نے انجیکشن بنایا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب میں ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا ، یاد رہے کہ حال ہی میں آنکھوں کی بیماری پھیلی ہوئی ہے جسے آشوب چشم کے نام سے جانا جاتا ہے ،مقامی ٹیکنیشن کا تیار کردہ انجیکشن لوگوں کو بیمار کرنے لگا ، جس سے بڑی تعداد میں لوگ انجیکشن لگوا کر اسپتال پہنچ گئی ۔

نوید نامی شخس جس نے انجیکشن بنایا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، انجیکشن لگوانے والی مریض اسپتال میں داخل ہیں، وزیر صحت نے ایکشن لیتے ہوئے انجیکشن کو بیرون ملک سے منگوانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

بہتر انجیکشن کے لیے شوکت خانم اسپتال سے بھی منگوائے جائیں گے ۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ویسٹرن انجیکشن میں کافی مسائل تھے ، نوید نامی شخص کو انجیکشن بنانے سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے ۔ 

تفریح

ندا یاسر نےخود پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا

میں اپنی عمر سے لطف اندوز ہو رہی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ندا یاسر نےخود پر ہونے والی  تنقید کا جواب دے دیا

کراچی: پاکستان کے مشہور مارننگ ٹی وی شو کی میزبان ندا یاسر نے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے اپنی کم  عمری  سے خود سے محنت کرنا شروع کیا اور اپنے مختلف اور مثبت انداز کے ذریعے اپنی زندگی کو مزید رنگین بنانا شروع کیا۔

شائستہ لودھی نے اپنے پوڈ کاسٹ میں ندا یاسر سے سوال پوچھتے ہوئے کہا، ’’یہاں ایسی ذہنیت ہے کہ لوگ پہلی نظر میں ہی آنٹی کہہ دیتے ہیں۔ شائستہ لودھی  کا کہنا تھا کہ منفی سوچ بھی غالب آگئی ہے کہ وہ اب بوڑھی ہو گئی ہے لیکن سرخ رنگ کو ترجیح دیتی ہے اور لال لپ اسٹک استعمال کرتی ہے اور یہ کہ وہ نوعمروں کی طرح لباس پہنتی ہے.

سوال کے جواب میں ندا کا کہنا تھا کہ میں اپنی عمر سے لطف اندوز ہو رہی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی ہے۔ 

ندا نے کہا میں نے 19 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا اور گھر اور گاڑی خریدنے کے لیے پیسے بچاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ابتدائی عمر میں ہی جدوجہد کر رہے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری  نے کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔ عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

بلاول بھٹوزرداری  کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایف بی آر نے ریٹیلرز کیلئے نئے سیلز ٹیکس کے قوائد و ضوابط جاری کر دیے

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر نے ریٹیلرز کیلئے نئے سیلز ٹیکس کے قوائد و ضوابط جاری کر دیے

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کا دائرہ کار ٹیئرون ریٹیلرز سے بڑھا کر سب پر لاگو کردیا اور سیلز ٹیکس ایکٹ 2006 کے قواعد میں ترمیم کردی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا، لائسنس کے حصول کیلئے درکار معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازم ہوں گیں، ایف بی آر اس ضمن میں لائسنسنگ کمیٹی قائم کرے گا، لائسنسنگ کمیٹی کمپنیوں کو لائسنس کا اجراء کرے گی، کمیٹی دستیاب معلومات کے مطابق لائسنس جاری یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll