دنیا
پاکستان اور آذربائیجان کا بین الاقوامی فورم پر مل کر کام کرنے پر اتفاق
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر اپنے آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔
نیویارک: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر اپنے آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، خاص طور پر دو طرفہ تجارت، دفاع، توانائی اور آئی ٹی تعاون کے شعبے میں آذربائیجان ایئرلائن کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اسے کاروبار اور سیاحت کے لیے عوام سے عوام کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر پر OIC رابطہ گروپ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) پر پاکستان کی مسلسل اور قابل قدر حمایت پر آذربائیجان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے آذربائیجانی ہم منصب کو IIOJK میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں اور ایل او سی پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں شدت سے امن و سلامتی کو خطرہ کے بارے میں آگاہ کیا ۔
دنیا
سینئر حماس رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے میں شہید،حماس کی تصدیق
عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔
مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔
علاقائی
جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔
پاکستان
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔
وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔
-
تفریح 23 منٹ پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ