جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے

تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

پاکستان

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار

وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار اور عطا تارڑ نے ایس سی او سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں ،شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،ان کاکہناتھا کہ ایک پارٹی 2014 والے کام کررہی ہے،احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے، ریاست پر حملہ کرکے ایک جماعت نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے ، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں،چین کے وزیراعظم پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے ، بھارتی وزیرخارجہ کی دو طرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،  قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ، غلطیاں دہرانے کی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں ،کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوا۔


بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی ،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا ،مشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی ۔


یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سوڈان کے دارالحکومت میں بمباری ،23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوڈان کے دارالحکومت میں بمباری ،23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

 خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll