علاقائی

آنکھوں کو متاثر کرنے والے انجیکشن کی لاہور کے نجی اسپتال میں تیاری کا انکشاف،اسپتال سیل ،ملزم فرار

پولیس نے نجی اسپتال کی تیسری منزل میں واقع کیسنر کئیر سینٹر سیل کر دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 24 2023، 5:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آنکھوں کو متاثر کرنے والے انجیکشن کی لاہور کے نجی اسپتال میں تیاری کا انکشاف،اسپتال سیل ،ملزم فرار

 لاہور: گزشتہ روز ناقص انجیکشن لگانے کے باعث سینکڑوں شہریوں کی بینائی متاثر ہوئی جس کے باعث مریضوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا ۔

ملزم نوید نامی شخص ناقص انجیکشن بنانے کے جرم میں ملوث تھا ، پولیس نے نوید نامی شخص کے خلا ف مقدمہ بھی درج کیا تھا جبکہ ملزم نوید موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔

انجیکشن لاہور کے نجی اسپتال میں تیار کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے ، پولیس نے نجی اسپتال کی تیسری منزل میں واقع کیسنر کئیر سینٹر سیل کر دیا ۔

ملزم نوید انجیکشن مختلف میڈیکل سٹورز کو فروخت کرتا تھا ، پولیس نے محکمہ صحت کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اسپتال کو سیل کردیا جبکہ ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہیں ہیں جلد سے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔