دنیا
سعودی عرب سمیت متعدد مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے،اسرائیلی وزیرخارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس نے واضح کر دیا کہ جب تک فلسطین کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نےحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے ساتھ ہی 6 سے 7 مسلم ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے،ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ سعودی عرب کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے چھ یا سات ممالک کا تعلق ایشیا اور افریقا سے ہوگا۔
ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے کئی ایسے مسلم ممالک کے اہلکاروں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان کوئی رسمی تعلق نہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس نے واضح کر دیا کہ جب تک فلسطین کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ حال ہی میں ان کی کسی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔
سعودی عرب سے امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے،وزیر خارجہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/RvJp6Yc5QA
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
کوہن نے پچھلے ماہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی لیبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس پر نجلا منقوش کو نہ صرف عہدہ بلکہ ملک چھوڑنا پڑگیا تھا اوراب ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے قومی دن پر اسرائیل کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شاہ، سعودی حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔
پاکستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سال کے پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع ریسٹورنگ ایکو سسٹم ماؤنٹین مقرر کیا گیا ہے ۔
دنیا کی سولہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے آٹھ پاکستان میں ہیں ۔ پاکستان میں پانچ ایسی بلند برفانی چوٹیاں ہیں جن کی بلندی چھبیس ہزار فٹ سے زائد ہے ۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے ۔
پاکستان
موٹر وہیکلز رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے موٹر سائیکل رکشے کو تین پہیوں والے رکشے کی قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
منظوری نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت آج کابینہ کے ایک اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو جدید بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔
فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اسپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
پاکستان
ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔ عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔
بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا۔
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
تفریح 15 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ