نائیجر کے فوجی حکمرانوں کا فرانسیسی صدر کے اس اعلان کا خیر مقدم


فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نےکہا ہے کہ فرانس نے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے کے بعد بغاوت کے تناظر میں نائیجر سے سفیر اورفوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرانس نے اپنے سفیر اور فوج کو کو واپس بلالیا ہے اور ہمارے سفیردیگر عملے کے ساتھ جلد فرانس واپس آئیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واحد مقصد کے ساتھ نائیجر میں موجود تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نائیجر کی سیاسی زندگی میں مداخلت نہیں کر سکتے ہیں اس لئے ہم نے اپنے سفیر اور فوج کو کو واپس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ فوجی تعاون ختم ہو چکا ہے اور نائیجر میں تعینات 1,500 فرانسیسی فوجی آئندہ ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے۔
دوسری جانب نائیجر کے فوجی حکمرانوں نے فرانسیسی صدر کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نائیجر کی خودمختاری کی طرف ایک نئے قدم کا جشن منا رہے ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جو نائیجرکے عوام کے عزم اور ارادے کی ترجمانی کرتا ہے۔
واضح رہےکہ صدر محمد بازوم کو 26 جولائی کو معزول کر کے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کےبعد 25 اگست کو فرانس سے مطالبہ کیا تھا کہ نائیجر میں فرانسیسی سفیر اور ان کی اہلیہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑ دیں۔

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 18 منٹ قبل

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : ڈی جی آئی ایس پی آر بین الاقوامی میڈیا کو اعتماد میں لیں گے
- 42 منٹ قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) معطل
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی : چائنیز میمرز نے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ، طنزیہ ویڈیو وائرل
- 28 منٹ قبل

بھارتی ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

شکست خوردہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایل او سی پر شہرای آبادی کو نشانہ بنانے لگی
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
- 4 گھنٹے قبل